ایسے اداکار جنہیں رشتے ٹوٹنے سے فائدہ ہوا
کچھ ایسے اداکار بھی ہیں جنہوں نے اپنے بریک اپ کے بعد بولی وڈ میں ایک کامیاب مقام حاصل کرلیا.
ایسے اداکار جنہیں رشتے ٹوٹنے سے فائدہ ہوا
کہتے ہیں رشتے ٹوٹنا کوئی اچھی بات نہیں لیکن یہ بات کچھ بولی وڈ اداکاروں پر صادق نہیں آتی، جن کے رشتے ٹوٹنا (بریک اپس) ان کے کیریئر کے لیے کافی اچھا ثابت ہوا.
حال ہی میں رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے تعلق کے خاتمے کے بعد ان کے مداحوں کا خیال ہے کہ شاید اب دونوں اداکار اپنے کیریئر پر توجہ مرکوز نہ کر پائیں اور دونوں کی ایک ساتھ آنے والی فلم 'جگا جاسوس' کی شوٹنگ بھی متاثر ہوسکتی ہے تاہم اگر ہم بولی وڈ کی تاریخ پر ایک نظر کریں تو لگتا ہے یہ بریک اپ ان دونوں کے لیے فائدہ مند بھی ثابت ہوسکتا ہے۔
ہم نے کچھ ایسے اداکاروں کی فہرست ترتیب دی ہے جو اکھٹے تو نہیں لیکن بریک اپ کے بعد سپر اسٹار بن گئے۔