سانحہ چارسدہ: مقدمہ ہلاک دہشت گردوں پر درج
مقدمے میں افغانستان میں موجود ماسٹر مائنڈ کو نامزد نہیں کیا گیا، ایک زخمی کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 21 ہوگئی۔
پشاور: خیبر پختونخوا میں چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ زخمیوں میں سے ایک اور شخص کے دم توڑ جانے کے بعد ہلاک افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہو گیا.
دوسری جانب ملک کے مختلف شہروں میں سانحہ چارسدہ کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں : چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی پر حملہ
حملے کا مقدمہ
باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کا مقدمہ محکمہ انسداد دہشت گردی مردان ریجن میں درج کیا گیا۔