پاکستان

طالب علموں پر ایک بار پھر حملہ

خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں واقع باچاخان یونیورسٹی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے تقریباً 21 لوگ جان کی بازی ہار گئے۔

خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں واقع باچاخان یونیورسٹی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے تقریباً 21 لوگ اپنی جان کی بازی ہار گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق یونیورسٹی میں متعدد دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

حملے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی اور یونیورسٹی کا گھیراؤ کرلیا.

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے دستے بھی باچا خان یونیورسٹی پہنچ گئے، جبکہ علاقے کی فضائی نگرانی بھی کی گئی۔