ہندوستانی یوم جمہوریہ کشمیری کارٹونسٹ کی نظر سے
کشمیر میں حفاظتی انتظامات کے نام پر کیے جانے والے اقدامات پر سہیل قادری کے کارٹونز کا سوشل میڈیا پر چرچا.
نئی دہلی: ہندوستان کے 26 جنوری کو 'یوم جمہوریہ' پر کشمیر میں حفاظتی انتظامات کے نام پر کیے جانے والے اقدامات کو کارٹون بنانے والے فنکار نے انتہائی خوبصورتی سے پیش کیا ہے۔
ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے یوم جمہوریہ کے قریب آنے کشمیر کے 26سالہ کارٹونسٹ سہیل قادری کے گزشتہ سالوں میں بنائے گئے کارٹون سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہیں۔