خواجہ آصف کے حلقے میں ووٹوں کی تصدیق کا حکم
سپریم کورٹ نےتحریک انصاف کے امیدوار کی درخواست پر این اے110 کے حوالے سے احکامات جاری کیے، 3 ماہ میں رپورٹ طلب.
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 110 سیالکوٹ میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کے احکامات جاری کر دیئے۔
واضح رہے کہ 11 مئی 2013 کے عام انتخابات میں مذکورہ حلقے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے خواجہ محمد آصف کامیاب ہوئے تھے، جو اب وفاقی وزیر دفاع کا عہدہ سنبھالے ہوئے ہیں.