عارضی معطلی کے بعد ٹوئٹر سروس بحال
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی سروس دنیا کے کئی ممالک میں فنی خرابی کے باعث معطل ہوئی، جسے بعد ازاں بحال کردیا گیا.
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی سروس دنیا کے کئی ممالک میں عارضی طور پر معطل ہوئی، جسے بعد ازاں بحال کردیا گیا.
ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ویب سائٹ فنی خرابی کی وجہ سے معطل ہوئی.
ویب سائٹ وزٹ کرنے والے صارفین کو یہ پیغام موصول ہورہا تھا، 'کچھ تکنیکی خرابی ہوگئی ہے'.
پیغام میں مزید کہا گیا کہ خرابی کو جلد دور کرلیا جائے گا.
ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق سروس، صارفین کی زیادہ تعداد اور تکنیکی خرابی کے باعث معطل ہوئی۔