پشاور: کارخانو مارکیٹ کے قریب دھماکا، 10 ہلاک
جمرود چیک پوسٹ کے قریب خاصہ دار فورس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی.
پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کی کارخانو مارکیٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں خاصہ دار فورس کے اہلکاروں سمیت 10 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے.
ڈان نیوز کے مطابق دھماکے میں جمرود چیک پوسٹ کے قریب خاصہ دار فورس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس سے قریب کھڑی گاڑیوں میں بھی آگ لگ گئی.