پاکستان

کوئٹہ میں دھماکا، 5 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی کو مارگٹ کے علاقے میں ریموٹ کنٹرول بم کا نشانہ بنایا گیا، سیکیورٹی ذرائع

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 5 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی کو مارگٹ کے علاقے میں ریموٹ کنٹرول بم کا نشانہ بنایا گیا جس سے گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے فوری پر ہسپتال منتقل کردیا گیا.

یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ میں پولیو سینٹر کے قریب دھماکا، 14 ہلاک

واضح رہے کہ بلوچستان میں شدت پسندوں کی جانب سے سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا جاتا رہتا ہے.

ایک ہفتہ قبل بھی کوئٹہ کے نواحی علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں انسدادِ پولیو سینٹر کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک جبکہ 10 سے زائد زخمی ہوگئے تھے.

مزید پڑھیں : کوئٹہ میں دھماکے سے ایف سی اہلکار ہلاک،4 زخمی

بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دھماکا ممکنہ طور پر خودکش ہوسکتا ہے۔

قبل ازیں کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ پر فرنٹیئر کورپس (ایف سی) کی چیک پوسٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ 3 اہلکار اور ایک بچہ زخمی ہوگیا تھا.


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.