ایران میں بے گھروں کیلئے ’دیوارِمہربانی‘
ملک بھرمیں ایسی دیواریں بنائی گئی ہیں جہاں ضرورت مندوں کیلئے لوگ مختلف چیزیں چھوڑ جاتے ہیں.
تہران: پاکستان کے پڑوسی ملک ایران کے کئی مقامات پر بظاہر عام آنے والی دیواروں کو خوبصورت رنگ و روغن کرکے اور کچھ کپڑے ٹانکنے کے ہکس لگا کر ایسی شکل دے دی گئی ہے، جن سے عام استعمال کی چیزیں ضرورت مندوں کے لیے خیرات کرنے کے رجحان کو فروغ دیا جارہا ہے۔
برطانوی اخبار دی گارجین کی رپورٹ کے مطابق ایران کے مختلف شہروں میں پائی جانے والی یہ دیواریں ’دیوار مہربانی‘ (Wall of Kindness) سے مشہور ہو رہی ہیں جہاں انجان لوگ روز مرہ کے استعمال کی وہ چیزیں چھوڑ کر جاتے ہیں جن کی انہیں مزید ضرورت نہیں ہوتی اور اس کے بعد وہ چیزیں ضرورت مند لے جاتے ہیں۔