شبنم مجید: مدھر آواز کے ساتھ ایک بہترین انسان
گلوگارہ منشیات میں مبتلا بچوں کے لیے این جی او قائم کرنے کے ساتھ ساتھ چھوٹے بچوں کو گلوکاری بھی سکھائیں گی.
لاہور: شبنم مجید کی شناخت ان کی مدھر آواز ہے لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ وہ گلوگاری کے ساتھ ساتھ فلاحِ انسانیت کے بہت سے کاموں میں بھی مصروف رہتی ہیں.
آرٹس کونسل کے ساتھ مل کر بچوں کے لیے میوزک کلاسز کی شروعات ہو، راگوں کے لیے ایک میوزک ویڈیو ریکارڈ کرنی ہو، یا پھر منشیات کی لت میں مبتلا بچوں کے لیے ایک این جی او کا آغاز، شبنم مجید نے کئی بہتر ارادوں کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔
ایک ممتاز آواز، نیم کلاسیکی اور غزل گائیکی کی ملکہ شبنم مجید نے حال ہی میں لاہور آرٹس کونسل میں 10 سال کی عمر کے بچوں کی میوزک ٹیچر کے طور پر شمولیت اختیار کی ہے، جس کی پہلی کلاس اگلے ماہ الحمرا آرٹ سینٹر مال میں رکھی جائے گی۔