اسلام آباد میں اے آر وائی نیوز کے دفتر پر حملہ
نامعلوم افراد اے آر وائی نیوز کے دفتر پر دستی بم اور پمفلٹ پھینک کر فرار ہوگئے، ایک کارکن زخمی ہوگیا.
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے بیورو آفس پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک کارکن زخمی ہوگیا۔
ڈان نیوز کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار اے آر وائی نیوز کے دفتر پر دستی بم اور پمفلٹ پھینک کر فرار ہوگئے۔
حملے کے دوران دفتر پر دستی بم سے حملہ اور فائرنگ بھی کی گئی تاہم عملہ محفوظ رہا۔
حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے کارکن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے.
اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے جبکہ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں.