فیس بک کا پسند، ناپسند بتانے والا ٹول
فیس بک بڑے پیمانے پر اپنے صارفین کی معلومات جمع کرتا ہے اور صارفین کو اسے دیکھنے کی صلاحیت بھی دیتا ہے۔
فیس بک کے کاروبار کے لیے یہ انتہائی ضروری ہے کہ آپ کیا پسند کرتے ہیں جس کے بعد یہ آپ کو ایسے اشتہارات ہی دکھاتا ہے جس میں آپ دلچسپی رکھتے ہوں۔ فیس بک کا خیال ہے کہ اس بات کے امکانات زیادہ ہیں کہ آپ ایسے اشتہارات پر کلک کریں۔
آپ کیا پسند کرتے ہیں فیس بک اس بات کا اندازہ تین چیزوں سے لگاتا ہے:
آپ جو معلومات فیس بک کو دیتے ہیں جیسے آپ کی عمر کیا ہے۔
آپ فیس بک کا استعمال کیسے کرتے ہیں جیسے کہ آپ کس طرح کی پوسٹس پر کلککرتے ہیں۔
اس کے علاوہ فیس بک استعمال کرنے کے بعد آپ انٹرنیٹ براؤزنگ کے دوران جہاں جہاں جاتے ہیں اس کا ٹریک رکھنے سے بھی فیس بک کو آپ کی پسند، ناپسند کے بارے میں اندازہ ہوجاتا ہے۔
فیس بک پر ایک ٹول 'اشتہارات کی ترجیحات' (Ad Preferences) پر آپ یہ تمام معلومات دیکھ سکتے ہیں۔ یہ فیس بک کی جانب سے جمع کیا گیا تمام ڈیٹا تو نہیں دکھائے گا تاہم یہ دعویٰ کرے گا کہ سائیٹ آپ کے بارے میں کیا جانتی ہے۔