بلوچستان: کوئلے کی کان میں حادثہ، 2 کان کن ہلاک
حادثہ تب پیش آیا جب یہ کان کن زیر زمین ہزاروں فٹ اندر کام کررہے تھے، لیویز ذرائع۔
کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے دکی کی ایک کوئلے کی کان میں پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں دو کان کن ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق کان میں ہزاروں فٹ اندر کررہے تھے۔ کان کنوں کو بچانے کے لیے ریسیکیو اہلکاروں کو طلب کیا گیا تاہم کان سے دو لاشیں برآمد ہوئیں جبکہ ایک کو بچالیا گیا۔
ریسکیو کیے گئے کان کن کو مقامی طبی یونٹ منتقل کردیا جبکہ اس کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔
واقعے کے بعد متاثرہ کان کے قریب متعدد کان کن جمع ہوگئے جنہوں نے اپنے کام کرنے کی صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے بتایا کہ مٹی کے تودے گرنا اور دھماکے ہونا معمول بن چکا ہے۔
دکی ضلع لورالائی میں واقع ہے جہاں کوئلے کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔