پاکستان مذاکرات پر آمادہ طالبان کے نام دے گا، افغانستان
یہ فہرست کل امریکا، پاکستان، چین اور افغانستان کے ایک اجلاس میں پیش کی جائے گی، افغان ترجمان۔
کابل: پاکستان افغان امن عمل کی بحالی کیلئے کابل سے مذاکرات پر تیار طالبان کی فہرست فراہم کرے گا۔
یہ فہرست پیر کو امن مذاکرات کے روڈ میپ پر غور کیلئے اسلام آباد میں شیڈول امریکا، پاکستان، چین اور افغانستان کے ایک اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ اجلاس میں طالبان کی نمائندگی نہیں ہو گی۔
افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ کے نائب ترجمان جاوید فیصل نے اتوار کو بتایا کہ پاکستان کی فہرست میں کابل سے مذاکرات کیلئے تیار اور انکاری طالبان کے نام موجود ہوں گے۔
فیصل کا کہنا ہے کہ معاہدے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دوطرفہ تعاون بھی شامل ہو گا۔
آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔