کاغذ کی طرح مڑ جانے والی او ایل ای ڈی اسکرین منظرعام پر
کیا آپ ایسی ٹی وی اسکرینز خریدنا پسند کریں گے جنھیں اخبار کی طرح موڑ کر کسی بیگ بلکہ تہہ کرکے جیب میں رکھ کر کہیں بھی لے جایا جاسکے ؟ اگر ہاں تو ایل جی کی رول ایبل او ایل ای ڈی اسکرین اس کا جواب ہے۔
لاس ویگاس میں جاری سی ای ایس نمائش کے دوران ایل جی نے اس طرح کی 18 انچ کی انوکھی اسکرین کے نمونے کو رکھا ہے۔
اگرچہ وہاں اسے ایک گلاس کے اندر رکھا گیا ہے مگر سادہ اسکرین پر اس کے فیچرز کو دکھایا گیا ہے جس نے دیکھنے والوں کو حیران کرکے رکھ دیا۔
اس کا ڈسپلے کاغذ جتنا پتلا ہے اور او ایل ای ڈی کو چھونا بہترین احساس دلاتا ہے۔
اس کی فوٹیج کے مطابق اسکرین کا ڈسپلے ڈیزولوشن 810x1200 ہے جو اتنا زیادہ تو نہیں مگر اس کو کاغذ کے ٹکڑے کی موڑ کر کہیں بھی لے جانا اسے خاص بناتا ہے۔
ایل جی الیکٹرونکس کے ترجمان کے مطابق ایسے لچکدار ٹی وی کو فروخت کے لیے پیش کرنے میں کچھ ماہ یا سال بھی لگ سکتے ہیں۔
اس ٹیکنالوجی کو پہلے ایپل واچ، سام سنگ کے ایس سکس گلیکسی ایج اور ایل جی کے فلیکس فون میں استعمال کیا جاچکا ہے تاہم یہ پہلی بار ہے کہ کوئی ٹیلیویڑن ایسے لچکدار فیچر کا حامل ہوگا۔
ایل جی نے اس نمائش کے دوران کاگذ جتنا پتلا 55 انچ کا او ایل ای ڈی ٹی وی بھی متعارف کرایا ہے۔
آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔