نقطہ نظر

زندگی و موت کا فرق بننے والے حفاظتی نکات

چھوٹی عمر سے ہی بچوں کو آتشزدگی، ہنگامی حالات اور انٹرنیٹ سے متعلق حفاظتی اصولوں سے آگاہ کرنا چاہیے۔

بچوں کو مخصوص حفاظتی اقدامات کی تعلیم دینا نہ صرف زندگی اور موت میں فرق بن سکتا ہے بلکہ اس سے دیگر افراد کا تحفظ بھی ممکن ہوسکتا ہے۔

آتشزدگی سے تحفظ کے لیے:

اگر کپڑے آگ پکڑ لیں تو کیا کرنا چاہیے (رکنا، گرنا اور زمین پر لوٹنا)، یہ چیز بہت جلد یعنی تین سال کی عمر میں ہی سکھا دینی چاہیے۔

الارم کیسے بجانا چاہیے (چیخنا، ایمرجنسی نمبر پر فون، گھر والوں کو چوکنا کرنا)، یہ بچوں کے بولنے اور آلات استعمال کرنے کی صلاحیت کی بنیاد پر سکھایا جانا چاہیے۔

حکومتی ادارے جیسے فائر فائٹنگ کا محکمہ اور ریسکیو 1122 بہت کم فیس کے عوض یا اعزازی تربیت کی پیشکش کرتے ہیں۔ یہ ادارے اسکولوں کے ساتھ شراکت کو ترجیح دیتے ہیں تاکہ زیادہ لوگوں تک رسائی حاصل کرسکیں مگر یہ محلوں کی سطح کے سیشنز کا بھی انتظام کرتے ہیں۔

بنیادی ابتدائی طبی امداد کی تربیت تاکہ:

اوپر دیے گئے نکات میں کسی عمر کا تعین ممکن نہیں بلکہ اس کا انحصار بچے کا کسی چیز کو شناخت کر کے اسے سمجھنے اور مناسب ردعمل دینے کی اہلیت پر ہے۔

ریسکیو 1122 اور اسی طرح کے ملک بھر میں قائم حکومتی ادارے اس طرح کی تربیت فراہم کرنے کے اہل ہیں۔ بڑے نجی ٹیچنگ ہسپتالوں میں بھی اس طرح کے سیشنز شیڈول ہونا معمول کا حصہ ہیں۔ ایسے نجی حفاظتی ادارے جو اداروں کے ساتھ کام کرتے ہیں وہ بھی اس طرح کے سیشنز مطالبے پر کرسکتے ہیں۔ ملک بھر میں گرلز گائیڈ اور بوائز اسکاﺅٹ ایسوسی ایشنز کی جانب سے اپنے اراکین کے لیے اس حوالے سے سیشنز کا انعقاد ہوتا ہے۔

روڈ سیفٹی جس میں ان باتوں پر توجہ مرکوز کی جائے:

حکومتی ادارے جیسے موٹروے پولیس، ٹریفک پولیس، نیشنل ہائی وے اتھارٹیز یہاں تک کہ ریسکیو 1122 کے پاس حفاظتی پروگرامز اور ٹیمیں ہیں جو اسکولوں اور محلوں میں اکثر جا کر یہ تربیت فراہم کرتی ہیں۔ نجی شعبے میں ایسے ادارے ہیں جو سڑکوں پر حفاظت سے متعلق عام حفاظتی تربیت فراہم کرتے ہیں۔

آن لائن تحفظ

آج کے بچے ٹیکنالوجی کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں مگر ان کی آن لائن سرگرمیوں کے دوران غیر متوقع خطرات کو اکثر نظرانداز کردیا جاتا ہے، یہ وہ مسئلہ ہے جس سے اکثر بالغ افراد بھی آگاہ نہیں۔

آن لائن تحفظ کے لیے ان امور پر توجہ مرکوز کریں:

آن لائن تحفظ کی تعلیم دینے کے لیے بہترین عمر وہ ہے جب کوئی بچہ آن لائن ہوجائے۔ یاد رکھیں کہ اگر آپ کا بچہ موبائل فون کو گیم کھیلنے کے لیے استعمال کر رہا ہو تو آج کے اسمارٹ فونز کی دنیا میں ایک بچہ حادثاتی طور پر بھی کوئی ایپ خرید سکتا ہے۔

آن لائن جا کر آن لائن تحفظ کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جانیں۔ ایسے اہم الفاظ کو سرچ کریں جو کسی مخصوص ایپ کے تحفظ کے بارے میں ہوں، کسی بھی سوشل میڈیا ایپ کے سیکیورٹی فیچرز میں جائیں اور وہاں ویڈیو گائیڈز کو براﺅز کر کے اس بارے میں جانیں۔

اہم بات: ہوسکے تو تربیت کے دوران اپنے بچے کا ساتھ شامل ہو۔ تربیت کے دوران مختلف عناصر پر بچے کے ردعمل سے آپ کو اندازہ ہوسکے گا کہ کس چیز پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ہوسکے تو بچے کے لیے ایسی اصطلاح کے مفہوم سمجھانے کے لیے ترجمہ کریں جو عام طور پر استعمال ہوتی ہوں۔ آخر میں انہیں اس وقت تفریح اور انعام دیں جب وہ روزمرہ کے معمولات مں ٹھیک کام کریں جس سے ان کے اندر ہمیشہ ایسا کرنے کا جذبہ پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔


شادیوں کے سیزن کے دوران اہم سیکیورٹی امور کون سے ہیں؟

شادیاں بشمول دیگر تہوار اکثر جرائم پیشہ افراد کا نشانہ بنتے ہیں کیونکہ یہ ان کے لیے آسان ہدف ہوتے ہیں۔ جرائم پیشہ افراد ضروری نہیں اسلحے کے ساتھ ہی آئیں، ایسا اکثر سننے میں آتا ہے کہ وہ مہمانوں یا ایونٹ کی انتظامیہ کے معاون عملے کے بھیس میں بھی آتے ہیں۔

گھر پر:

راستے میں:

تقریب میں:

یہ مضمون ڈان سنڈے امیجز میں 27 دسمبر 2015 کو شائع ہوا.


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

نوربرٹ المیڈا

نوربرٹ المیڈا سلامتی اور تحفظ کے ماہر ہیں. ان کا ای میل ایڈریس ask@norbalm.com ہے۔

انہیں ٹوئٹر پر فالو کریں: norbalm@. ویب سائٹ www.norbalm.com

ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔
ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔