نامزد میئر کراچی کے پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری
انسداد دہشت گردی عدالت نے وسیم اختر سمیت متحدہ قومی موومنٹ کے 20رہنماؤں کے وارنٹ جاری کیے، رؤف صدیقی ضمانت کروا چکے ہیں.
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سربراہ الطاف حسین کے متنازع بیانات اور تقاریر میں معاونت پر انسداد دہشت گردی عدالت نے کراچی کے نامزد میئر وسیم اختر اور پارٹی کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر فاروق ستار سمیت 20 رہنماؤں کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
یاد رہے کہ ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین نے رواں برس 12 جولائی کو لندن سے ایک ٹیلیفونک خطاب میں رینجرز کو سیاسی جماعت قرار دیتے ہوئے فوج پر شدید تنقید کی تھی۔