لائف اسٹائل

رومن رینز کی شخصیت کے 9 دلچسپ حقائق

رومن رینز کے حوالے سے کچھ دلچسپ حقائق ایسے ہیں جو اکثر افراد کو معلوم نہیں۔

ڈبلیو ڈبلیو ای ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن رومن رینز کی مقبولیت سے اختلاف ممکن نہیں، جنھوں نے نہ صرف مختصر عرصے میں اپنی جگہ بنائی بلکہ پرستاروں کے ذہنوں پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔

درحقیقت وہ ایک ناقابل تسخیر ریسلر کی طرح آگے ہی بڑھتے چلے جارہے ہیں مگر ان کے حوالے سے کچھ دلچسپ حقائق ایسے ہیں جو اکثر افراد کو معلوم نہیں۔

وہ ایک مشہور ریسلنگ خاندان سے تعلق رکھتے ہیں

رومن رینز کا اصل نام لیاٹی جوزف انوائی ہے اور ان کا تعلق انوائی خاندان سے ہے جو طویل عرصے سے ریسلنگ سے وابستہ ہے، جن میں چند بڑے نام بھی شامل ہیں جیسے دی راک، یوکو زونا، اوماگا، ری کیشی، دی اسوس اور دیگر۔ ان کے بھائی میٹ روسی انوائی بھی ریسلنگ سے منسلک رہے ہیں۔

رگبی کے کھیل سے وابستگی

رومن رینز کے ساتھ مینیسوٹا وائی کنگز نے معاہدہ کیا تھا مگر پھر ریلیز کردیا۔ انہوں نے 2008 کا سیزن رگبی کی سی ایف ایل لیگ کھیلتے ہوئے گزارا۔

ریسلنگ میں اولین وابستگی

2010 میں رومن رینز نے رومن لیاکی کے نام سے فلوریڈا چیمپئن شپ ریسلنگ میں شرکت کی، جہاں وہ ہیوی ویٹ چیمپئن کے مقابلے میں ناکام رہے تاہم ٹیگ ٹیم ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ ایف سی ڈبلیو کے بعد وہ ڈبلیو ڈبلیو ای این ایکس ٹی میں آئے اور نام بدل کر رومن رینز رکھ لیا۔

پہلے میچ سے ہی سپراسٹار

رومن رینز نے اپنے آغاز سے ہی وہ کردکھایا جو انڈر ٹیکر، اسٹون کولڈ، دک راک اور شان مائیکل جیسے اسٹارز نہیں کرسکے۔ شیلڈ کی جانب سے پہلے میچ میں شرکت کے ساتھ انہیں ایک کمپنی کی جانب سے 4.5 اسٹار ریٹنگ ملی اور میں میں کامیابی کے ساتھ ہی یہ تینوں ڈبلیو ڈبلیو ای کے بڑے سپراسٹارز میں سے ایک بن گئے۔

ابتداءسے ہی ڈبلیو ڈبلیو ای کے منصوبوں کا حصہ

سی ایم پنک اور ڈینئیل برائن کے برعکس رومن رینز کے حوالے سے ڈبلیو ڈبلیو ای نے بڑے منصوبے تیار کرنا شروع کردیئے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ رومن کو نچلی سطح کی ریسلنگ کے تجربات سے نہیں گزرنا پڑا اور ہمیشہ سے ہی اہم میچز کا حصہ بنتے رہے ہیں۔

وہ فاتح ہیں

یہ ایسی بات ہے جو کسی کے لیے بھی حیران کن نہیں، اب تک جیتنے بھی میچز میں رومن نے شرکت کی ان میں شکست کا مارجن بہت کم ہے مجموعی طور پر وہ ریسلنگ کے میدان میں اپنے 80 فیصد سے زائد میچز جیتے ہیں۔

ہولی وڈ جانے کے لیے تیار

اپنے کزن راک کی طرح رومن رینز بھی ذاتی طور پر ہولی وڈ میں کیرئیر کے خواہشمند ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ اگر موقع ملا تو میں اس کی کوشش کروں گا اور ہر چیز کا تھوڑا تجربہ حاصل کروں گا۔ تاہم رومن کا حالیہ مقصد واضح تھا اور وہ ڈبلیو ڈبلیو ای ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ تھی جو اب ان کے کندھے پر ہے۔

رائل رمبل میں سب سے زیادہ ریسلر باہر پھینکنا

رومن رینز نے پہلی بار 2014 کی رائل رمبل میں شرکت کی تھی اور بارہ ریسلرز کو رنگ سے باہر پھینک دیا تھا اور اس طرح پرانا ریکارڈ توڑ دیا تھا جبکہ 2015 میں رائل رمبل میں کامیاب رہے تھے۔

شادی

رومن رینز نے اپنے کالج کی ساتھی گیلان بیکر سے 2014 میں شادی کی اور ان دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔