دنیا

سائبیریا میں وزن کم کریں، کوئلہ جیتیں

سائبیریا میں وزن کم کرنے پر وہاں کی عوام کو انعام کے طور پر کوئلہ دیا جانے لگا۔

سائبیریا میں وزن کم کرنے پر وہاں کی عوام کو انعام کے طور پر کوئلہ دیا جانے لگا۔

روسی علاقے کیمیروو کے گورنر امن تلیو نے رواں سال کے آغاز میں وعدہ کیا تھا کہ 10 کلو وزن کم کرنے پر 1.5 میٹرک ٹن کوئلہ دیا جائے گا تاہم ہر کسی کو لگا کہ وہ مذاق کررہے ہیں۔

تاہم انہوں نے اپنے بیان پر قائم رہتے ہوئے یلینا سلنیکووا نامی ایک نرس کو 30 کلو وزن کم کرنے پر ٹرک بھر کر کوئلہ تحفے کے طور پر دے دیا۔

43 سالہ نرس کا کہنا ہے کہ انہیں زیادہ وزن کے باعث سونے میں دشواری، سر میں درد جیسی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا یہاں تک کہ وہ چوتھی منزل تک چڑھ نہیں پاتی تھیں۔

تاہم ان کی محنت رنگ لائی اور اس پر انہیں نہ صرف ٹرک بھر کر کوئلے دیے گئے بلکہ انہیں وزن کم کرنے پر 'کوئلہ سرٹیفیکیٹ' بھی دیا گیا۔

نرس کا کہنا تھا کہ جب جولائی میں ان کا وزن 112 کلو ہوگیا تو انہوں نے ڈائٹنگ شروع کی۔

کیمیروو حکومت نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اعلان کیا ہے کہ انظامیہ اس پروگرام کو رئیلٹی شو میں تبدیل کردیں گے جسے جنوری میں نشر کیا جائے گا۔