ملک کی پہلی خاتون اسپیکر صوبائی اسمبلی منتخب
بلوچستان اسمبلی میں مسلم لیگ (ن)کی راحیلہ حمید خان درانی بلا مقابلہ کامیاب ہوئیں، جے یو آئی کے امیدوار کے کاغذات مسترد
کوئٹہ: حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی راحیلہ حمید خان درانی بلامقابلہ بلوچستان اسمبلی کی پہلی خاتون اسپیکر منتخب ہو گئیں.
وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کے مستعفی ہوتے ہی صوبے میں مری معاہدے پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے۔