کراچی میں شراب خانوں کی تعداد کتنی؟
حکومت نے شراب خانوں سے اضافی ریونیو حاصل کیا جبکہ 2 سال سے کوئی لائسنس جاری نہیں کیا گیا،وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ
کراچی : سندھ حکومت نے گزشتہ چند سالوں سے شراب خانہ کھولنے کا کوئی لائسنس جاری نہیں کیا۔
سندھ اسمبلی میں ارکان کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گیان چند ایسرانی نے بتایا کہ 2008 سے 2013 کے درمیان شراب خانے کھولنے کے لیے 13 لائسنس جاری کیے گئے۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رکن سندھ اسمبلی خالد احمد کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے صوبائی وزیر نے ایوان کو بتایا کہ کراچی میں 69 شراب خانے ہیں، جنھیں شراب فروخت کرنے کے لائسنس 1979 کے حکم نامے کے آرٹیکل 17 (قانونِ حد) کے تحت جاری کیے گئے۔