کھیل

عامر خان باکسنگ ٹورنامنٹ آرمی کی ٹیم کے نام

آل پاکستان عامر خان باکسنگ ٹورنامنٹ میں آرمی کی ٹیم تین طلائی تمغے حاصل کر کے ٹورنامنٹ میں سب پر بازی لے گئی۔

کراچی: آل پاکستان عامر خان باکسنگ ٹورنامنٹ میں آرمی کی ٹیم تین طلائی تمغے حاصل کر کے ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔

کراچی کے علاقے لیاری میں ایک ہفتے تک جاری رہنے والے 17 ٹیموں کے 180 سے زائد باکسرز قسمت آزمائی کی لیکن آرمی کی ٹیم نے میدان مار لیا۔

پیر کو ٹورنامنٹ کے آخری دن مہمان خصوصی کور کمانڈر کراچی لیفٹینٹ جزل نوید مختار، ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر اور عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد باکسر عامر خان کے ساتھ ساتھ عظیم کرکٹر جاوید میانداد، ہاکی اولمپیئن اصلاح الدین سمیت کئی اہم شخصیات نے بھی باکسنگ کا فائنل دیکھا۔

کراچی کے پیپلز اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے آل پاکستان عامر خان باکسنگ ٹورنامنٹ میں آج مختلف کیٹیگریز کے فائنل مقابلے ہوئے۔

فائنل مقابلوں میں آرمی کی ٹیم تین طلائی تمغے جیت کر سب پر سبقت لے گئی، نیوی نے دو جبکہ رینجرز، واپڈا، پی اے ایف، سندھ اور گلگت بلتستان نے ایک ایک تمغہ حاصل کیا۔

کور کمانڈر کراچی نے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر رینجرز کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بین الاقوامی باکسنگ ایونٹ کرانے کی نوید بھی سنا دی۔

کھلاڑیوں میں انعامات اور اسناد کی تقسیم کے بعد شاندار آتش بازی کے مظاہرے کے ساتھ یہ شاندار ایونٹ اختتام پذیر ہوا۔