جاز ایکس: سستی شہرت کی ناکام کوشش؟
موبی لنک کے نئے اشتہارمیں کوئی بنیادی پیغام یا برانڈ سٹوری نہیں، بلکہ اس میں ایک پرانی ترکیب کا سہارا لیا گیا ہے۔
جاز ایکس: سستی شہرت کی ناکام کوشش؟
موبی لنک کی نئی اشتہاری مہم میں کوئی بنیادی پیغام یا برانڈ سٹوری نہیں، بلکہ اس میں ایک پرانی ترکیب کا سہارا لیا گیا ہے۔
’ایکس فونز‘ فروخت کرنے کیلئے جاز کی اشتہاری مہم ناصرف بدمزہ ، ذو معنی اور بے ذوق ہے بلکہ کئی قارئین کے لیے تشویش ناک حد تک اشتہار میں نازیبا تصویر استعمال کی گئی ہے۔
موبی لنک نے اشتہارات کی دنیا میں سب سے پرانی ترکیب پر انحصار کرتے ہوئے بولی وڈ اداکارہ نرگس فخری کی خدمات حاصل کیں۔
اشتہار میں نرگس سے امید کی جا رہی تھی کہ وہ ہمیں ایک انجان موبائل فون خریدنے کی ترغیب دیں گی لیکن کیا یہ مایوس کن مارکیٹنگ صارفین کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکی؟