سانگھڑ: سیاسی جماعتوں میں مسلح تصادم، 4 ہلاک
تصادم کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں2 پولیس اہلکاراور پیپلزپارٹی کے رہنما بھی شامل ہیں،واقعے میں9افراد زخمی بھی ہوئے۔
سانگھڑ: صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور مسلم لیگ فنکشنل کے کارکنوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں اور پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما سمیت 4 افراد ہلاک، جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق پیپلز پارٹی اور فنکشنل لیگ کے کارکنوں کے درمیان اس وقت تصادم ہوا جب دونوں جماعتوں کے کارکن انتخابی ریلی کے دوران سانگھڑ کے رحمانی چوک پر ایک دوسرے کے سامنے آگئے۔