افیون کی پیدوار: افغانستان کے بعد میانمار کا نمبر
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے منشیات و جرائم کے مطابق 2015 میں 647 ٹن افیون کاشت ہوئی جوافغانستان کے بعد سب سےزیادہ ہے۔
نیو یارک: دنیا میں افغانستان کے بعد سب سے زیادہ افیون کی پیداوار میانمار میں ہو رہی ہے اور اقوام متحدہ کے مطابق وہاں منتخب ہونے والی نئی حکومت کے لیے سب سے بڑا چیلنج اس کا کنڑول ہوگا۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے منشیات و جرائم یو این او ڈی سی کے مطابق 2015 میں میانمار میں 647 ٹن افیون کاشت کی گئی جو افغانستان کے بعد سب سے زیادہ ہے۔
2014 کے مقابلے میں 2015 کے اعداد و شمار کے حوالے سے یو این او ڈی سی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں برس کاشت میں اضافہ ہوا ہے اور افیون کی کاشت کے لیے 2015 میں 55 ہزار ایکڑ (212 اسکوائر کلومیٹر) زمین استعمال کی گئی۔