25سال بعد تاپی گیس منصوبے کا سنگ بنیاد
1814کلومیٹر ترکمانستان،افغانستان، پاکستان، انڈیا (تاپی) گیس پائپ لائن منصوبہ 2018 میں 10ارب ڈالر کی لاگت سے مکمل ہوگا
میری: 25 سال بعد ترکمانستان،افغانستان، پاکستان اور انڈیا (تاپی) گیس پائپ لائن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔
سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں میزبان ترکمانستان کے صدر قربان علی محمدوف، افغانستان کے صدر اشرف غنی، پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف اور ہندوستان کے نائب صدر حامد انصاری نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں : تاپی گیس منصوبہ25سال بعدشروع کرنےکافیصلہ
1814 کلومیٹر طویل پائپ لائن منصوبہ 2018 میں 10 ارب ڈالر کی لاگت سے مکمل ہوگا،تاپی کے نام سے مشہور اس منصوبے کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب ترکمانستان کے شہر میری میں ہوئی ۔