کھیل

عامر خان کے نام سے باکسنگ ٹورنامنٹ کا اعلان

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے نام پر ٹورنامنٹ رینجرز اور سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن منعقد کر رہے ہیں.

کراچی: پاکستانی نژاد مشہور برطانوی باکسر عامر خان کے نام پر آل پاکستان عامر خان باکسنگ ٹورنامنٹ کا انعقاد 14 دسمبر سے 21 دسمبر تک استاد عبداللہ بلوچ اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا جس میں ملک کے سرفہرست باکسرز حصہ لیں گے۔

پاکستان کے سرفہرست باکسرز جنھوں نے حال ہی میں 35 ویں نیشنل باکسنگ چمپیئن شپ میں حصہ لیا تھا اب آل پاکستان عامر خان باکسنگ ٹورنامنٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے .

سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن(ایس بی اے) کے سیکرٹری اصغر بلوچ نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا اقدام پاکستان رینجرز کی طرف سے اٹھایاگیا ہے جو ایس بی اے کے ساتھ مل کر ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے مالی تعاون کررہاہے۔

واضح رہے کہ ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل بلال اکبر نے جب مشہور باکسرعامر خان نے حال ہی میں شہر کا دورہ کیا تھا تو ان کے نام پر ٹورنامنٹ کو اسپانسر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن سے منلسک 18 ٹیموں سمیت سندھ وائٹس، سندھ پولیس اور سندھ رینجرز ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ سندھ کی دوٹیموں گرین اور وائٹس شامل ہوں گی۔

ایس بی اے کے سیکرٹری نے کہا رینجرزباکسرز کو نقد انعامات کے علاوہ ڈیپارٹمنٹس سے تعلق نہیں رکھنے والی ٹیموں کو سفری اخراجات، روزانہ الاؤنس، کھانے اور دیگر اخراجات کا بوجھ اٹھائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کے فاتح کو 20 ہزار اور دوسرے نمبر پر آنے والے کو 15 ہزار اور ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے ہر باکسر کو 5 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

یہ خبر 11دسمبر 2015 کے ڈان اخبار میں شائع ہوئی

آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔