لائف اسٹائل

سنجے کی سزا میں کمی

سنجے دت کو نومبر 2016 میں رہا ہونا تھا تاہم اچھے رویے کے باعث انہیں کچھ ماہ قبل ہی رہائی ملنے کا امکان ہے۔

بولی وڈ اداکار سنجے دت کو اگلے سال مارچ میں جیل سے رہا کردیا جائے گا۔

سنجے دت کو 1993 کے ممبئی حملوں کے بعد غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر گرفتار کیا گیا تھا اور چھ سال کی سزا دی گئی، سنجے دت اس وقت پونے کی سینٹرل جیل میں قید ہیں۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق سنجے دت کی سزا کو 2013 میں چھ سے کم کر کے پانچ سال کردیا گیا تھا۔

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق سنجے دت کی رہائی نومبر 2016 میں ہونی تھی تاہم ان کے اچھے رویے کے باعث انہیں کچھ ماہ قبل ہی رہائی مل جائے گی۔

آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔