بھٹ شاہ میں عرس کی ایک رات
یوں تو عرس صرف تین دن جاری رہتا ہے، مگر اس کا روحانی اثر تاحیات باقی رہتا ہے.
ہفتے کے روز میں نے کراچی سے تقریباً 200 کلومیٹر دور ایک قصبے میں جانے کا فیصلہ کیا۔ سرد رات میں میں اور میرا دوست ٹرکوں سے بھرے ہائی وے پر اپنی منزل کے لیے نکل پڑے۔
ہماری منزل 'بھٹ شاہ' نامی ایک قصبہ تھا۔ یہاں پر مشہور صوفی شاعر اور بزرگ کی قبر ہے جن سے لاکھوں لوگ محبت کرتے ہیں اور عقیدت رکھتے ہیں۔
آج کی رات کوئی عام رات نہیں تھی، بلکہ یہ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کا 272 واں عرس تھا۔ یہ عرس کی دوسری رات تھی، اور ہم یہاں پر زندگی سے بھرپور تقریبات دیکھنے کے لیے آئے تھے۔