تاشفین کے 'شناختی کارڈ' پر درج معلومات درست
نادرا سے 8300 اور 7000 پر ایک ایس ایم ایس کے ذریعے تصدیق ہوسکتی ہے، تاشفین مبینہ طور پر امریکا میں فائرنگ میں ملوث تھی.
کراچی : نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی ویریفیکیشن سروس کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں معذوروں کے سینٹر پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث خاتون تاشفین ملک کے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے پاکستانی شناختی کارڈ کی معلومات درست ہیں.
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے تاشفین ملک کے شناختی کارڈ کے حوالے سے بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ یہ جعلی ہے اور وہ لوگ جو پاکستانی قومی شناختی کارڈ کی ہیئت اور فاؤنٹس سے واقف ہیں، انھوں نے اس کو مذاق کا نشانہ بنایا کہ ایک جعلی شناختی کارڈ کو پوری دنیا کے سامنے پیش کیا گیا.