144 داستانیں

آرمی پبلک اسکول حملہ: سجاد علی –عمر42

سجاد علی آرمی پبلک اسکول میں گزشتہ 10 سال سے فرائض انجام دے رہے تھے۔

آرمی پبلک اسکول حملہ: سجاد علی –عمر42

والدین کا نام: مرحوم اعجاز علی اور طلعت سجاد
بچے: 10 سالہ فیضان علی اور ساڑھے 4 سال کا فہد علی

سجاد علی آرمی پبلک اسکول میں گزشتہ 10 سال سے فرائض انجام دے رہے تھے۔ ان کے بھتیجے مدثر عباس نے بتایا کہ اسکول کا تمام اسٹاف اور رشتہ دار سجاد اور ان کے رویے کی تعریف کرتے تھے۔

سجاد کو یاد کرتے ہوئے مدثر کا کہنا تھا کہ اس کے چچا ایک ملنسار شخص تھے جو اپنے اہلخانہ اور رشتہ داروں کے درمیان باہمی تنازعات کے حل کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے۔

سجاد نے مدثر کو اپنے بچوں کی طرح پالا تھا اور انہوں نے مدثر کی تعلیم اور پھر نوکری حاصل کرنے میں بھی مدد کی تھی۔

سجاد کے ساتھ کام کرنے والے عمران انہیں ایک محنتی شخص کے طور پر یاد کرتے ہوئے کہتے ہیں یہ انہی کی محنت کا صلہ تھا کہ ریجنل کوآرڈینیٹنگ آفس نے انہیں ملک میں سب سے بہترین قرار دیا تھا۔

سجاد نے اپنے پیچھے بیوہ اور 2 بچوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔ ان کا بڑا بیٹا فیضان اپنے والد کو بہت یاد کرتا ہے۔