144 داستانیں

آرمی پبلک اسکول حملہ: نواب علی –عمر42

نواب بچپن میں تعلیم کے ساتھ ساتھ سکول کی فیس اکھٹی کرنے کیلئے کام بھی کرتے تھے۔

آرمی پبلک اسکول حملہ: نواب علی –عمر42

والدین: فضل ربانی اور حسن زیبا
بچے: فیضان (13)، حبیبہ گل(10) اور عائشہ (9)

نواب بچپن میں تعلیم کے ساتھ ساتھ سکول کی فیس اکھٹی کرنے کیلئے کام بھی کرتے تھے ۔ نواب اپنے آبائی علاقے چارسدہ میں ریاضی کے جینئس کہلائے جاتے تھے۔

انہوں نے 2000 میں اے پی ایس میں ریاضی پڑھانا شروع کی۔

نواب کی بیوی نے بتایا کہ وہ ایک اچھے شوہر ، شفیق اور ذمہ دار باپ تھے۔

نواب کی بیٹی عائشہ نے بتایا کہ کس طرح وہ ان کی سالگرہ پر خوش ہوتے اور گڑیاں لا کر دیتے۔وہ ہر وقت مسکراتے رہتے تھے۔

نواب کے دوست بھی انہیں یاد کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ وہ اکثر اپنے دوستوں کی تواضع چارسدہ کی خاص ڈش چھولا چاول سے کرتے۔

نواب کی بیوی ان کے گزر جانے کے بعد ٹوٹ چکی ہیں۔ ان کا بیٹا گھر سنبھالنے کی کوشش کر رہا ہے ۔