144 داستانیں

آرمی پبلک اسکول حملہ: فرحت بی بی –عمر39

ثروت بی بی کے نئے گھر میں ایک واضح خالی پن محسوس کیا جاسکتا ہے جو مکمل تو ہوگیا ہے مگر پھر بھی بہت زیادہ نامکمل ہے۔

آرمی پبلک اسکول حملہ: فرحت بی بی –عمر39

بچے : 18 سالہ سید ثروت علی شاہ اور 15 سالہ سید باقر نقی

ثروت بی بی کے نئے گھر میں ایک واضح خالی پن محسوس کیا جاسکتا ہے جو مکمل تو ہوگیا ہے مگر پھر بھی بہت زیادہ نامکمل ہے۔ فرحت بی بی کے شوہر عابد علی شاہ اور بیٹے باقر اور ثروت علی شاہ اب تک دکھ سے نڈھال ہیں جو اپنی زندگیوں سے چلی جانے والی آہنی عزم رکھنے والی مضبوط سپر ویمن کی یادیں دہراتے ہوئے اشک بہانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

فرحت کھانا پکانے میں زبردست مہارت رکھتی تھیں اور اپنے شوہر اور بیٹوں کے لیے نت نئے پکوان بناکر لطف اندوز ہوتی تھیں۔ انہیں پکنکس اور دوروں پر جانے کا شوق تھا اور اکثر وہ اپنے خاندان کے لیے باہر سیر کے لیے جانے کا انتظام کرتی تھیں۔

وہ آرمی پبلک اسکول میں اپنی موت تک تین سال اردو ٹیچر کی پوزیشن پر رہیں۔ ان کی تعلیمی اسناد میں ایم اے عربی، ایم اے اسلامیات، ایم ایڈ اور بی ایڈ شامل تھیں۔ اس کے علاوہ وہ قرآن مجید کی حافطہ بھی تھیں۔

ایک سماجی ورکر اور مخیر خاتون فرحت بی بی غریب اور ضرورت مند افراد کی مدد کے لیے پرعزم تھیں۔ ان کی بہن عابدہ بی بی انہیں ایک ایسی شخصیت کے طور پر یاد کرتی ہیں جو اپنے خاندان سے مخلص اور ان سے پر نچھاور تھی۔