144 داستانیں

آرمی پبلک اسکول حملہ: محمد حسین –عمر24

محمد حسین آرمی پبلک اسکول میں بطور مالی 7 سال سے فرائض انجام دے رہے تھے۔

آرمی پبلک اسکول حملہ: محمد حسین –عمر24

والدین کا نام: شمشیر خان اور سائرہ بی بی
بچے: 7 سالہ حنا، 5 سالہ اقرا اور 3 سالہ انیسہ

محمد حسین آرمی پبلک اسکول میں بطور مالی 7 سال سے فرائض انجام دے رہے تھے۔ اسکول حملے میں ہلاکت کے بعد محمد حسین کے بھائی ناہید خان کو نوکری کی پیشکش کی گئی جو انہوں نے قبول کرلی۔

ناہید کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے بھائی سے متعلق اس کے ساتھ کام کرنے والوں سے بہت کچھ پتہ چلا، جیسے کہ وہ ایک ملنسار اور سچے انسان تھے۔

حسین ایک محنتی شخص تھا، ان کے بھائی انہیں یاد کرتے ہوئے کہتے ہیں وہ اسکول میں باغبانی کے بعد وہ گھر آتے تھے اور پھر کھیتوں میں بطور مالی کام کرنے چلے جاتے تھے۔

حسین کو کرکٹ کھیلنے کا شوق تھا اور وہ اچھی کرکٹ کھیلتے تھے۔

حسین نے اپنے پیچھے ایک بیوہ اور 3 بچوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔ ان کی بیوہ آج بھی پوچھتی ہیں کہ ان کے خاوند کو کیوں مارا گیا، جبکہ حسین کے والد جوان بیٹے کی موت کے بعد پوری طرح ٹوٹ چکے ہیں۔