آرمی پبلک اسکول حملہ: حفصہ خوش –عمر23
آرمی پبلک اسکول حملہ: حفصہ خوش –عمر23
والد: پروفیسر خوش محمد
بہن/بھائی: 27 سالہ محمد انس خان، 23 سالہ جویریہ
ہونہار اور پرعزم حفصہ نے نومبر، 2013 میں آرمی پبلک سکول میں شمولیت اختیار کی۔
حفصہ کے بھائی انس انہیں انتہائی نفیس اور ذمہ دار بہن کے طور پر یاد کرتے ہیں۔
اپنی والدہ کے انتہائی قریب حفصہ کی منگنی ہو چکی تھی۔
حفصہ کی ایک قریبی دوست سحر بتاتی ہیں کہ وہ ہنس مکھ اور سب کی مدد کرنے والی تھیں۔
سحر نے بتایا کہ وہ دونوں مل کر شاپنگ کرتیں اور حفصہ نے شادی کی تیاریوں میں سحر کی بہت مدد کی۔
حفصہ کی ساتھی اساتذہ کے مطابق وہ وقت کی پابند اور پروفیشنل رویہ کی مالک تھیں، جو کلاس سے کبھی غیر حاضر نہیں ہوئیں۔
نا صرف انہیں اپنے مضمون پر عبور تھا بلکہ وہ یقینی بناتیں کہ ہرلیکچر بچوں کو ضرور سمجھ آئے۔
حفصہ کے والد بتاتے ہیں کہ ان کی بیٹی پی ایچ ڈی کرنے کے بعد شعبہ تعلیم سے وابستہ رہنا چاہتی تھیں۔
حفصہ کو جانورپالنے کا شوق تھا اور اسی وجہ سے گھر میں کئی پرندے اور خرگوش دیکھے جا سکتے ہیں۔
انہیں کرکٹ دیکھنے کا شوق اور مصباح پسندیدہ کھلاڑی تھے۔
سانحہ والے دن حفصہ کا روزہ تھا اور خود کو بچانے کا موقع ملنے کے باوجود انہوں نے زخمی بچوں کی مدد کو ترجیح دی اور اسی دوران وہ گولیوں کا نشانہ بن گئیں۔