144 داستانیں

آرمی پبلک اسکول حملہ: احسان اللہ –عمر22

احسان اللہ نے سانحہ سے صرف دس دن قبل ہی سکول میں ملازمت اختیار کی تھی۔

آرمی پبلک اسکول حملہ: احسان اللہ –عمر22

والدین: زین اللہ اور سلیمہ بی بی
بچے: 3 سالہ یاسر اللہ، 5 ماہ کا محمد یوسف

احسان اللہ نے سانحہ سے صرف دس دن قبل ہی سکول میں ملازمت اختیار کی تھی۔

اس بدقسمت دن احسان اللہ نے 40 زخمی بچوں کو ایمبولنس منتقل کرنے میں مدد کی ،لیکن دہشت گردوں کی فائرنگ کی زد میں آ گئے۔

وہ اپنے بچوں کو اِسی سکول میں تعلیم دلانے اور ڈاکٹر بنانے کے خواہش مند تھے۔

احسان اللہ کے اہل خانہ بتاتے ہیں کہ وہ ایک ذمہ دار اور مخلص شخص تھے، جو اپنے پیاروں کا خیال رکھتے۔

قابل اعتماد اور محنتی ہونے کی وجہ سے اہل خانہ ان پر بہت زیادہ انحصار کرتے۔

احسان اللہ کبھی بھی ڈرائیور نہیں بننا چاہتے تھے۔ انہوں نے دو مرتبہ اپنا ایک چھوٹا کاروبار شروع کرنے کی کوشش کی مگر ناکام رہے۔

وہ کام ختم ہونے کے بعد شام کو ٹی وی پر ڈرامے اور فلمیں دیکھ کر ریلکس ہوتے۔

احسان کی بیوی کو ابھی تک ان کے چلے جانے کا یقین نہیں آتا۔