144 داستانیں
آرمی پبلک اسکول حملہ: ماہر علی اعظم –عمر19
اساتذہ،ہم جماعت اور رشتہ دار سبھی ماہر کے مداح اور انہیں فرمابردار، عقل مند سمجھتے تھے۔
آرمی پبلک اسکول حملہ: ماہر علی اعظم –عمر19
والدین: کوثر اعجاز اور زکیہ یاسمین
بہن/بھائی: حامد اعجاز (13)
اساتذہ،ہم جماعت اور رشتہ دار سبھی ماہر کے مداح اور انہیں فرمابردار، عقل مند سمجھتے تھے۔
ماہر کے گھر والے جہلم کے ایک گاؤں کے باسی تھے جبکہ وہ آرمی پبلک سکول میں پڑھتے اور یہاں کے ہوسٹل میں رہتے تھے۔
ماہر ایک ڈاکٹر بننا چاہتے تھے تاکہ اپنے گاؤں کے غریب لوگوں کی خدمت کر سکیں۔
پڑھائی میں اچھے ہونے کے ساتھ ساتھ وہ سکول فنکشنز کے خاکوں میں حصہ لیتے۔اپنے آخری خاکے میں انہوں نے ایک ڈاکٹر کا کردار ادا کیا تھا۔
ماہر اپنے سکول کے اردو ادب کلب کے صدر بھی تھے۔ وہ کرکٹ کے دلدادہ اور سکول کرکٹ ٹیم کا حصہ تھے۔
وہ اپنی آنٹی روبینہ کوثر کے انتہائی قریبی اور پڑھائی میں ان سے مدد لیتے تھے۔