آرمی پبلک اسکول حملہ: شاہ فہد –عمر16
آرمی پبلک اسکول حملہ: شاہ فہد –عمر16
والدین: مثال خان، شکریہ بی بی
بہن بھائی: 20 سالہ فیصل، 18 سالہ سدرہ بی بی، 17 سالہ بشریٰ بی بی
آرمی پبلک اسکول پر حملے کے دن گھر سے نکلتے ہوئے شاہ فہد نے اپنی بہنوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ انکل کی جانب سے انھیں تحفتاً دیا گیا مصالحے دار گڑ نہ کھائیں، لیکن افسوس کہ وہ اُس دن گھر واپس ہی نہ آسکے۔
شاہ فہد اپنی بہنوں کے بہت قریب تھے، وہ ایک شرارتی نوجوان تھے اور اپنی بہنوں کو بہت تنگ کیا کرتے تھے لیکن ان کی نگرانی میں نہایت آرام سے ہوم ورک بھی کرلیا کرتے تھے۔
شاہ فہد نے حملے سے محض 4 ماہ قبل ہی آرمی پبلک اسکول میں داخلہ لیا تھا، اِس سے قبل وہ حیات آباد کے ایک اسکول میں پڑھتے تھےاور اپنی آنٹی کے ساتھ رہائش پذیر تھے اور ہر 4 ماہ بعد اپنے والدین سے ملنے جایا کرتے تھے، لیکن چونکہ ان کے والدین فہد کو ہمیشہ اپنے سامنے دیکھنا چاہتے تھے، لہذا انھوں نے آرمی پبلک اسکول میں داخلہ لے لیا۔
شاہ فہد کے گھر والوں کو ان کی موت سے بہت صدمہ ہوا، فہد کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کے والد کی آنکھوں میں آنسو تھے جبکہ ان کی والدہ ابھی بھی شاک سے نکل نہیں پائی ہیں۔