144 داستانیں
آرمی پبلک اسکول حملہ: مزمل ندیم حسین –عمر16
ندیم ڈاکٹر بننا چاہتے تھے اور انھیں کرکٹ کھیلنا پسند تھا، وہ مذہبی طبیعیت رکھتے تھے اور ہمیشہ صاف ستھرے رہتے تھے.
آرمی پبلک اسکول حملہ: مزمل ندیم حسین –عمر16
والدین کا نام: حسین اصغر، فضہ بی بی
بہن بھائی: 14 سالہ حسینہ بتول، 11 سالہ بختاور بی بی، 15 ماہ کے محمد قاسم
ندیم بہت خاموش طبع اور ذہین نوجوان تھے۔ آرمی پبلک اسکول سے قبل انھوں نے کرم ایجنسی کے اسویٰ پبلک اسکول میں داخلہ لیا، جہاں ان کی ذہانت کو دیکھتے ہوئے انھیں نرسری اور پریپ کلاسز کے بجائے ڈائریکٹ پہلی جماعت میں داخلہ دے دیا گیا۔
پہلی سے ساتویں جماعت تک وہ اسویٰ پبلک اسکول میں پوزیشن ہولڈر رہے۔
ندیم کے والد کے مطابق وہ آرمی پبلک اسکول کے 1665 طلباء میں سے ٹاپ 5 طلباء میں شامل تھے۔
وہ ڈاکٹر بننا چاہتے تھے اور انھیں کرکٹ کھیلنا پسند تھا، ندیم مذہبی طبیعیت رکھتے تھے اور ہمیشہ صاف ستھرا رہنا پسند کرتے تھے۔
ان کی موت کے بعد ندیم کی والدہ کو صدمے کے باعث عارضہ قلب لاحق ہوگیا اور اب وہ دل کی مریض ہیں۔