144 داستانیں

آرمی پبلک اسکول حملہ: حسن زیب –عمر16

حسن زیب ایک ذہین طالب علم تھے جن کا تعلیمی ریکارڈ انتہائی شاندار تھا۔

آرمی پبلک اسکول حملہ: حسن زیب –عمر16

والدین: اورنگزیب اور ناصرہ زیب
بھائی/بہن: زراق علی (21)، حمزہ علی (19)، موسیٰ زیب (13)

حسن زیب ایک ذہین طالب علم تھے جن کا تعلیمی ریکارڈ انتہائی شاندار تھا۔ وہ اپنی والدہ سے قریب تھے اور کھانا ہمیشہ گھر پر ہی کھاتے۔ ان کی عمر کے زیادہ تر بچوں کی فرمائش کے برعکس حسن سبزیاں شوق سے کھاتے تھے جبکہ بریانی کے بھی شوقین تھے۔

انہیں گھر پر پالتو جانور پالنے کا شوق تھا اور انہوں نے گھر تین طوطے پالے ہوئے تھے جو ابھی بھی ان کے گھر رہ رہے ہیں۔

حملے کے وقت حسن کے بھائی حمزہ بھی اسکول میں موجود تھے۔ پہلے کے مقابلے میں حملے کے بعد سے وہ ہمیشہ ڈرے ہوئے رہتے ہیں اور خاموش ہوگئے ہیں۔