عمران فاروق قتل کیس: ملزمان کا راہداری ریمانڈ
ایف آئی نے 3 ملزمان کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرکے ایک روزہ ریمانڈ حاصل کیا کل انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا.
اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے لندن میں 5 سال قبل قتل ہونے والے رہنماء عمران فاروق کو مارنے کی سازش تیار کرنے والے تین مبینہ ملزمان معظم علی ، سید محسن اور خالد شمیم کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے حوالے کر دیا۔
خیال رہے کہ عمران فاروق کے قتل کی ایف آئی آر گزشتہ روز اسلام آباد میں ایف آئی نے درج کیا تھا، مقدمے میں الطاف حسین سمت 7 افراد کو ملزم نامزد کیا گیا تھا۔