ایس ایم ایس کی عمر 23 سال ہو گئی
دنیا کا پہلا ایس ایم ایس 1992 میں بھیجا گیا تھا جس میں کرسمس کی مبارکباد ٹائپ کی گئی تھی۔
لندن : موبائل فون کے ذریعے پیغام رسانی کے طریقے ایس ایم ایس (شارٹ میسج سروس) کو 23 سال مکمل ہو گئے۔
دنیا کا پہلا ایس ایم ایس 3 دسمبر 1992 کو بھیجا گیا تھا جس میں 'کرسمس مبارک' (Merry Christmas) ٹائپ کیا گیا تھا۔
یہ ایس ایم ایس برطانیہ کی ایک ٹیلی کام کمپنی سیما گروپ کے 22 سالہ ملازم نیل پاپورتھ نے کرسمس پارٹی میں مصروف کمپنی کے ڈائریکٹر رچرڈ دیرواس کو ارسال کیا تھا۔