پاکستان

کوہ نور ہیرے کی واپسی کیلئے عدالت میں درخواست

لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ ملکہ برطانیہ کا چھینے ہوئے ہیرے پر کوئی حق نہیں.

لاہور: لاہور کے ایک سینئر وکیل نے برطانوی ملکہ الیزبتھ دوئم کے قبضہ میں موجود نایاب کوہ نور ہیرے کو پاکستان واپس لانے کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رابطہ کر لیا۔

بیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے بدھ کو دائر درخواست میں الزام لگایا کہ انگریز مہاراجہ رنجیت سنگھ کے پوتے دلیپ سنگھ سے ہیرا چھیننے کے بعد برطانیہ لے گئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 1953 میں تاج پوشی کے موقع پر اس ہیرے کو ملکہ کے تاج میں جڑ دیا گیا تھا۔

وکیل کے مطابق، ملکہ برطانیہ کا اس ہیرے پر کوئی حق نہیں۔’یہ ہیرا صوبہ پنجاب کا ثقافتی ورثہ اور یہاں کے لوگوں کی ملکیت ہے‘۔

انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ وفاقی حکومت کو ہیرا پاکستان واپس لانے کیلئے حکم دیا جائے۔

درخواست میں ملکہ اور پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

یہ خبر 2015-12-2 کے ڈان اخبار سے لی گئی ہے.