قانون کی خلاف ورزی، متحدہ رہنماؤں پر مقدمہ
پولیس کےمطابق وسیم اختر،رؤف صدیقی،فاروق ستار اور دیگر 10 رہنماؤں پر بغیر اجازت ریلی اورجلسہ کرنےپرمقدمہ درج کیاگیاہے۔
کراچی: سندھ کے دارالحکومت کراچی کی پولیس نے بغیر اجازت ریلی اور جلسہ کرنے پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے 10 رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ سولجر بازار تھانے میں سرکاری مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ایم کیو ایم نے گذشتہ روز رینجرز کے ہاتھوں پارٹی کے کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی تھی۔