پاکستان

بابا گرو نانک کی یوم پیدائش کی رسومات

سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک کے 546 ویں یوم پیدائش کی رسومات میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی.

سکھ مذہب کے بانی اور روحانی پیشوا بابا گرو نانک کے 546 ویں یوم پیدائش کی رسومات میں شرکت کے لیے سکھ افراد ہزاروں کی تعداد میں پاکستان میں موجود ہیں۔

ہندوستان اور دیگر ممالک سے پاکستان پہنچنے والی سکھوں کی بڑی تعداد بابا گرو نانک کے یوم پیدائش کی تین روزہ تقریب میں حصہ لے گی۔

بابا گرو نانک لاہور میں 1469 میں پیدا ہوئے اور اسی مقام پر ان کا مزار بنایا گیا۔