پاکستان

پاکستان کا منفرد فوجی بینڈ

نہایت خوبصورت اور منفرد لباس میں ملبوس بینڈ دیکھنے والوں کو حیران کر دیتا ہے.

پاکستان کا پہلا اونٹ سوار بیگ پائپ فوجی بینڈ چولستان کے صحرا میں ایک بہترین منظر پیش کر رہا ہے۔

نہایت خوبصورت اور منفرد لباس میں ملبوس یہ بینڈ دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

بینڈ کے ایک رکن محمد حسین کے مطابق اونٹ پر بیٹھ کربیگ پائپ بجانا نہایت مشکل کام ہے۔

پاکستان ڈیزرٹ رینجرز میں شامل یہ بینڈ گزشتہ سال اس وقت تشکیل دیا گیا جب درجنوں اونٹ سروس کے قابل نہیں رہے یا پھر ان کی جگہ جدید گاڑیوں کا استعمال شروع ہوگیا۔ اس کے بعد بیگ پائپس بجانے والے بینڈ کا خیال سامنے آیا۔

23 مارچ کو اسلام آباد میں فوجی پریڈ کے بعد اب اس بینڈ کو موج گڑھ بھجوا دیا گیا ہے۔

بینڈ اور اونٹوں کے یونیفارم سیالکوٹ میں خاص طور پر ہاتھوں سے سیے گئے۔

بیگ پائپر حسین کے مطابق انہیں اس یونیفارم کو پہن کر اور اونٹ پر بیٹھ کر بیگ پائپ بجانے پر نہایت فخر محسوس ہوتا ہے.

بینڈ ارکان کی تربیت کے ذمہ دار میجر محمد اقبال کے مطابق یہ ایک مشکل کام ہے.