8 وجوہات جو کیلوں کو آپ کا بہترین دوست بنائیں
کیلا ایسا پھل ہے جو میرے تحفظ کے لیے سامنے آتا ہے اور ہم اسے آج کی طرز زندگی کے لیے مثالی پھل قرار دے سکتے ہیں۔
سستی اور توانائی سے بھرپور چیز چاہئے ؟ تو کیلے کو اپنالیں۔ فوری ملک شیک کی ضرورت ہے ؟ تو کیلے کو دودھ میں شامل کرلیں۔ اپنے بچے کا دودھ چھڑانا چاہتے ہیں؟ تو کیلے کو نرم کریں اور اپنے ننھے فرشتے کو کھلائیں۔
سالگرہ کی تقاریب اور پکنکس سمیت کسی بھی قسم کے لیے موقع کے لیے یہ مثالی پھل ہے، میٹھا جسے کہیں بھی آسانی سے لے جایا جاستکا ہے اور صحت بخش۔
ماہرین کے مطابق پوٹاشیم سے بھرپور اس پھل کا استعمال کسی بھی وجہ سے موت کے خطرے کو 20 فیصد تک کم کرسکتا ہے اور ممکنہ طور یہ وجہ کافی ہے کہ اس پھل کو آپ کی غذا میں شامل کرلیا جائے۔ مگر درج ذیل میں اس شوخ پیلے رنگ کے چھلکوں میں چھپے پھل کے کچھ ایسے فوائد کا ذکر کیا گیا ہے جو اکثر افراد کو معلوم نہیں۔
صحت بخش توانائی سے بھرپور غذا
آپ کیلے کے گودے کو کھانے کے بعد خود کو توانائی سے بھرپور سمجھتے لگتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ فٹنس کے شوقین ورزش سے قبل دو کیلے کھاتے ہیں تاکہ اپنے اندر توانائی پیدا کی جاسکے اور بلڈ شوگر کی سطح کو اوپر رکھا جاسکے۔ کیلے ورزش کے دوران پٹھوں کی اکڑن سے تحفظ دیتے ہیں اور رات کو بھی ٹانگوں کو اکڑنے سے بچاتے ہیں۔
خوش باش پھل
کیلے مایوسی پر قابو پانے میں مددگار اور مزاج کو خوشگوار رکھتے ہیں۔ اس کی وجہ کیلوں میں ٹرپٹو فان نامی ایک ایمینو ایسڈ کی موجودگی ہے جو ٹریپٹوفان نامی ایک قلمی مادے میں تبدیل ہوجاتا ہے جو دماغی مادے کو خوشگوار کیفیت کا احساس دلاتا ہے۔ یعنی کیلے کھانے سے آپ کو خراب مزاج سے نجات ملتی ہے۔اسی طرح کیلوں کو کھانے سے موسموں کے بدلنے سے مرتب ہونے والے اثرات اور جسمانی و ذہن پر مرتب ہونے والی منفی علامات کا امکان کم ہوتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ پھل بلڈ شوگر کی سطح کو درست رکھتا ہے اور تناﺅ میں کمی لاتا ہے۔ اس کا استعمال دوران حمل صبح ہونے والی متلی کی کیفیت کو بھی کم کرتا ہے۔