گوگل پلس ایک نئے انداز سے دوبارہ متعارف
لوگوں کی توجہ حاصل کرنے سے قاصر سوشل نیٹ ورک سے پریشان کمپنی نے گوگل پلس کو ایک بار پھر نئے روپ اور انداز کے ساتھ متعارف کرایا ہے اور لوگوں کی دلچسپی اور موضوعات پوسٹس کرنے کے لیے گروپس جنھیں کمیونٹیز اور کلیکشنز کا نام دیا گیا ہے، کو اس کا حصہ بنایا ہے۔
گوگل کا کہنا ہے کہ اب اس کے سوشل نیٹ ورک کی سائٹ زیادہ آسان جبکہ لوگوں کو اپنے جیسے خیالات رکھنے والے افراد سے منسلک کرنے اور دلچسپی کا مواد دریافت کرنے کے حوالے سے مددگار ثابت ہوگی۔
گوگل پلس کے پراڈکٹ منیجر لیوک وروب لیوسکی نے اپنے بلاگ میں بتایا کہ کلیکشنز سے صارفین اپنی پسند کے موضوعات سے متعلق مواد اور فوٹوگرافی مناظر سے محظوظ ہوسکیں گے جبکہ کمیونٹیز میں لوگ ایسے گروپس کا حصہ بن سکیں گے جو ان کے خیالات کا حامل ہو۔
اس سے قبل گوگل نے اپنے سوشل نیٹ ورک کا فوٹو پراڈکٹ اور یوٹیوب سے تعلق لگ بھگ ختم کردیا تھا۔
گوگل کا کہنا ہے کہ گوگل پلس کو دوبارہ متعارف کرانا کمپنی کی جانب سے سوشل نیٹ ورک کو پھر سے اوپر لانے کے لیے ضروری تھا اور اس سے ہمیں بیک اپ بنانے میں مدد ملے گی۔
گوگل پلس کا کلیکشنز کا فیچر کچھ اس طرح کا ہے :