لائف اسٹائل

پاکستانی ماڈلز کا عائشہ ثناء کی ویڈیو کا ڈب میش

کوئی ویڈیو تب تک اتنی مقبول نہیں ہوتی جب تک اسٹارز ان کی ڈب میش نہ بنا دیں.
Welcome

پاکستانی ٹی وی میزبان عائشہ ثناء کی سوشل میڈیا پر پھیل جانے والی ویڈیو شاید اتنی مقبول نہ ہوتی اگر پاکستان کی کامیاب ماڈلز اس کی ڈب میش ویڈیو بنا کر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نشر نہ کرتیں۔

ماڈلز نادیہ حسین، طوبیٰ صدیقی، سنیتا مارشل اور رابعہ چوہدری نے حال ہی میں یہ مزاحیہ ڈب میش ویڈیو بنائی جس میں وہ عائشہ ثناء کی نقل کرنے کی بھر پور کوشش کر رہی ہیں۔

اگر آپ اب بھی نہیں سمجھ سکے کہ ہم کس عائشہ ثناء کی کس ویڈیو کی بات کر رہے ہیں تو اسے یہاں دیکھیں۔

عائشہ ثناء کچھ عرصہ قبل اپنے شو کے دوران اس وقت غصے میں آگئی تھیں جب انہیں محسوس ہوا کہ کیمرا ٹی وی اسکرین ان کی رنگت کو سیاہ دکھا رہا ہے۔

عائشہ اس ویڈیو میں ’میں یہاں کالی نہیں آؤں گی‘، اور ’روشنی کو تیز کریں‘ جیسے جملے بولتی نظر آئیں۔

اس ڈب میش ویڈیو کے سوشل میڈیا پر نشر ہوتے ہی لوگوں نے ٹوئٹر پر عائشہ ثناء کی ویڈیو کے متعلق اپنے رائے دینا شروع کردی۔