پاکستان

دنیا بھر میں دیوالی کی تقریبات

ہندو برادری نے دیوالی کا تہوار مذہبی اور روایتی انداز میں نہایت جوش و خروش کے ساتھ منایا ہے.

ہندو برادری نے دیوالی کا تہوار مذہبی اور روایتی انداز میں نہایت جوش و خروش کے ساتھ منایا ہے.

دیوالی کا تہوار ہندؤں بھگوان رام کے 14 سال جلاوطنی کے بعد گھر واپسی کے سلسلے میں منایا جاتا ہے، ہندوؤں میں اس تہوار کا سب سے زیادہ انتظار کیا جاتا ہے جو کہ برائی پر اچھائی کی فتح کا علامت ہے.

پانچ دنوں پر محیط اس تہوار میں ہندو برادری چراغاں کرنے اور عبادتوں میں مصروف رہتے ساتھ ساتھ اپنے گھروں کو نہایت خوبصورت انداز میں سجاتی ہے.

دن میں تمام تقریبات کا اختتام ہونے کے بعد لوگ شام کو ایک دوسرے کے گھروں میں مٹھائیوں اور تحفائف کے ساتھ جاتے اور اس تہوار کی مبارکباد دیتے ہیں.

دیوالی کو 10 سے زائد ملکوں میں منایا گیا جس میں ملائیشیا، نیپال، سری لنکا، میانمار، ماریشس، گیانا، ٹرینیڈاڈ، ٹوبیگو، سورینام، سنگاپور، فجی، ہندوستان، بنگلہ دیش اور پاکستان شامل ہیں.